امریکی خفیہ سروس کی ایک رپورٹ نے کورونا وائرس کے منبع کے چین کی ووہان لیبارٹری ہو سکنے سے متعلق بحث کو ایک بار پھر ایجنڈے میں لایا ہے۔
امریکی وال سٹریٹ جورنل روزنامہ نے امریکی خفیہ سروس کی ایک رپورٹ کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مذکورہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 کو ووہان لیبارٹری کے تین تحقیق دانوں نے وائرس اور موسمی نزلہ زکام کی شکایت کے ساتھ اسپتال سے رجوع کیا تھا۔
اخبار کو انٹرویو دینے والے بعض حکام نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا ہے کہ یہ معلومات تا حال قابل قبول سطح پر ہیں، جبکہ بعض کے مطابق یہ رپورٹ اس موضوع پر با وثوں ترین خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کے دوران بار ہا کورونا وائرس کی وبا کے جواز میں بیجنگ انتظامیہ کو موردِ الزام ٹہرایا تھا ، اور امریکی خفیہ سروس کی سال کے اختتام پر جاری کردہ رپورٹ میں کووڈ۔19 کے ووہان کی لیبارٹری سے پھیل سکنے سے متعلق معلومات تک رسائی ہونے کا ذکر کیا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں