• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہوٹل سے دیکھیں دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر

ہوٹل سے دیکھیں دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر

خلا میں پہلا لگږری ہوٹل 2021 میں مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لئے دستیاب ہوگا ، جہاں سے ایک دن میں 16 بار طلوع و غروب آفتاب کے مناظر دیکھے جاسکیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا پہلا لگږری خلائی ہوٹل  او رو را سٹیشن زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار پر موجود ہو گا۔ اس ہوٹل میں جدید سہولیات سے لیس دو سویٹس دستیاب ہوں گے۔ یہ خلائی ہوٹل امریکی ٹیکنالوجی  اوریو سپین کی معاونت سے تیار کیا جا رہا ہے جو 2021 میں مکمل ہو جائے گا۔ کیلی فورنیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلائی تحقیق کرنے والی کمپنی اوریون سپین کے حکام کا کہنا تھا کہ 12 دنوں پر محیط خلا کے دورے کے دوران مسافر جس پہلے لگږ ری ہوٹل میں قیام کریں گے وہ زمین کی سطح سے 200 میل اوپر مدار میں موجود ہو گا اور ہر 90 منٹ بعد مدار کا چکر لگائے گا جس کی وجہ سے ہوٹل میں مقیم افراد ہر چوبیس گھنٹے میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھ پائیں گے۔ اوریون سپین کے بانی اور سی ای او فرنک بنگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد خلا کی دنیا تک زمین کے رہائشیوں کے لئے آسان رسائی مہیا کرنا ہے جس کے لئے بہترین خدمات اور اعلیٰ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ او رو را سٹیشن کے قیام کے بعد خلا میں مسافروں کی آمد و رفت کے لئے سروس کا بھی آغاز کریں گے جو اب سے پہلے کی سب سے ارزاں قیمت کی سروس ہو گی۔ دو ہفتوں پر مشتمل خلائی ٹور اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات 10 ملین ڈالر کے برابر ہیں،  جو کہ ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں جس پر اوریون سپین کے مالک کا کہنا تھا کہ خلا میں جانے سے قبل 24 مہینوں پر مشتمل ٹریننگ دی جاتی تھی جسے مختصر کر کے تین مہینے پر محیط کر دیا گیا، جس کے لئے ایک ماہر خلا نورد کی خدمات حاصل کی جائیں گی اس لئے اخراجات یہاں تک پہنچے تاہم اب بھی یہ سب سے کم اخراجات ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply