• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلمان خان اگلا ٹارگٹ، ہم اسے ضرورقتل کریں گے، گینگسٹر گولڈی برار

سلمان خان اگلا ٹارگٹ، ہم اسے ضرورقتل کریں گے، گینگسٹر گولڈی برار

کینیڈا میں فرار گینگسٹر گولڈی برار نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ان کا اگلا ٹارگٹ ہیں اور وہ اسے ضرور قتل کریں۔

بھارتی میڈیا سے ایک خصوصی گفتگو میں گینگسٹر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان معافی مانگ لیں تو لارنس بشنوئی ان پر رحم کرسکتے ہیں۔گولڈی برار نے بتایا کہ وہ جب تک زندہ ہیں اپنے دشمنوں کو ختم کریں گے اور اداکار کو قتل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق جیل میں موجود گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دس افراد کو قتل کرنے کا پلان بنایا ہے جس میں سرفہرست سلمان خان ہیں۔1998 میں دبنگ اداکار نے ایک کالے ہرن کو مارا تھا جسے بشنوئی کمیونٹی ایک مقدس جانور سمجھتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply