• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ائیر لائنز بھارتی مسافروں سے تنگ،شرابی مرد نے خاتون پر پیشاب کردیا

ائیر لائنز بھارتی مسافروں سے تنگ،شرابی مرد نے خاتون پر پیشاب کردیا

بھارتی مسافروں کی بدتمیزی ، بداخلاقی سے دنیا بھرکی ائیرلائنز تنگ آگئیں۔۔۔ انڈین ائیر لائنز کی نیویارک فلائٹ میں شرابی مرد نے ایک خاتون مسافر پر پیشاب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے فوری طور پر کیبن کریو کے ارکان کو اس کی اطلاع دی۔ لیکن نشے میں دھت شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ طیارہ دہلی میں اترنے کے بعد ملزم بدتمیز مرد مسافر کو اسی طرح چھوڑ دیا گیا۔

یادرہے یہ دونوں مسافر ایئر انڈیا کی فلائٹ کی بزنس کلاس میں سفر کررہے تھے کہ نیویارک سے دہلی کیلئے سفر کر رہی خاتون پر ایک مرد مسافر نے پیشاب کر دیا۔ ا۔ متاثرہ خاتون مسافر نے بعد میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این ۔چندر شیکھرن کو خط لکھ کر شکایت کی جس کے بعد ایئر انڈیا نے انکوائری شروع کی۔

خاتون مسافر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عملے کے ارکان بیحد ہی حساس اور مشکل صورتحال کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کے لئے الرٹ نہیں تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں تکلیف ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے ان کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خاتون مسافر نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ان کے کپڑے، بیگ، جوتے وغیرہ پیشاب میں مکمل طور پر بھیگ گئے۔ انہوں نے ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کو بتایا کہ جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو ایک ایئر ہوسٹس آئی اور جراثیم کش اسپرے کرکے چلی گئی۔ کیبن کریو کے ارکان نے بعد میں انہیں پائجامہ اور ڈسپوزایبل چپل کا ایک جوڑا دیا تاکہ وہ انہیں استعمال کر سکیں۔ خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھنا چاہتی تھی جس کے بعد انہین دوسری سیٹ فراہم کی گئی جہاں وہ تقریباً 1 گھنٹے تک بیٹھی رہیں۔ جب وہ اپنی پہلی سیٹ پر واپس آئیں تو پیشاب کی بدبو آ رہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply