• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں آزادی کا جشن پورے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آزادی کا جشن پورے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے

SHOPPING

ملک بھر میں آزادی کا جشن پورے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ لگتا ہے پورا ملک ہی سبزاور سفید رنگ میں رنگ گیا ہے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پر وقار تقریب جاری ہے، جس میں صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ طلبہ نے ملی نغمے پیش کرکے جہاں لہو گرمایا، وہیں علاقائی رقص نے ملی یکجہتی کے رنگوں کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

وطن عزیز کی آزادی کا، شایان شان جشن۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر

میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ صدر، وزیراعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صدر ممنون حسین اور نگراں وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا۔ صدرپاکستان کے خطاب کے بعد گلوکاروں اور طلبہ نے ملی نغمے پیش کرتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

SHOPPING

تقریب میں علاقائی رقص  کے رنگ نے ملی یکجہتی کے رنگوں کو مزید خوبصورت کردیا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *