• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پشاور میں موجود وہ مقام جہاں بابائے قوم نے 9 دن قیام کیا

پشاور میں موجود وہ مقام جہاں بابائے قوم نے 9 دن قیام کیا

پشاور: قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے کی جدوجہد میں صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو وہاں جاکر تحریک آزادی میں شرکت کی دعوت دی، وہ جس مکان میں ٹھہرے تھے آج بھی وہ مکان اس سنہری دور کا حال بیاں کرتا ہے۔

یہ در و دیوار اور دریچے رہے ہیں رفیق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے۔ پشاور میں واقع یہ مکان ہے خان بہادر محمد حسن کا جہاں بابائے قوم نے نو دن قیام کر کے آج کے صوبہ خیبر پختونخوا اور اس وقت کے صوبہ سرحد کے عوام کو تحریک پاکستان کی جدوجہد میں حصہ لینے کا پیغام دیا تھا۔

سن 1945 میں بنائے گئے اس مکان کو اگر غور سے دیکھا جائے تو آج بھی تحریک آزادی کا منظر پیش کرتا ہے، کان لگا کر سنیں تو لے کر رہیں گے پاکستان کی صدائیں آج بھی کانوں کو ٹکراتی ہوئی محسوس ہوں گی۔

وہ شیشہ جس کے سامنے کھڑے ہو کر بابائے قوم روزانہ تیار ہوتے، انکے کھانے کی ٹیبل، پرانا ریڈیو اور اسکے قریب پڑی کرسی بالکل اسی حالت میں موجود ہے جیسے قائداعظم اپنے ہاتھ سے چھوڑ کر گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ در و دیوار گواہ ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادی دلانے کی خاطر کتنی محنت کی تھی، اب ہمارا فرض ہے کہ اس آزادی کی قدر کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply