گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

بلوچستان میں قائم گوادر پورٹ سے براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق گودار سے بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے‘۔سرکاری میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء) کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply