• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ، ایئرپورٹ کا ملازم طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک

امریکہ، ایئرپورٹ کا ملازم طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک

امریکا میں ائیرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شخص طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ریاست ٹیکساس کے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے ایوی ایشن کے ملازم کو طیارے کے انجن نے اپنی جانب کھینچ لیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی دی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی رات لاس اینجلس سے سان انٹونیو ٹیکساس میں نجی ائیرلائن کی پرواز نے لینڈ کیا جس کے دوران لینڈنگ کی قریبی جگہ کام کرنے والا ایک ملازم انجن میں پھنس گیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply