پی آئی اے کی 80 ایئر ہوسٹسز فارغ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بے روزگار ہونے والی ایئر ہوسٹسز میں کراچی کی 24 لاہور کی 36، پشاور کی 3 اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں۔ اے وی پی فلائٹ سروسز نادیہ خان نے چھانٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی پرموجود ہیں۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، فضائی میزبانوں کی مکمل ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگار کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply