• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکا، 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکا، 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی: صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شہید عزیز بلوچیک پوسٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنے والی جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

افسوس ناک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکا ٹرین گزرنے سے کچھ دیر پہلے ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ 20 اکتوبر 2018 کو بولان کے علاقے مچھ اور ہرک کے درمیان ریلوے ٹریک کے قریب دو دھماکے ہوئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply