سمندری طوفان، کراچی میں کیا حالات ہوں گے؟

سمندری طوفان بائپر جوائے جو تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اس کے نتیجے میں کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سی اے اے کے شعبہ ایئر سائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور ساتھ ہی ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹانے اور جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کیلیے اضافی برڈ شوٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی رن ویزکے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply