• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاکھوں افغان مہاجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کرائے جانے کا انکشاف

لاکھوں افغان مہاجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کرائے جانے کا انکشاف

ساڑھے 7 لاکھ افغان ماہجرین کا رجسٹریشن کی تجدید نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے افغان مہاجرین کی کھوج شروع کردی گئی ہے، افغان مہاجرین کا نادرا اور ایف آئی اے میں موجود ڈیٹا تھانوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے غیررجسٹرڈ افغان ماہجرین وک فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے والی پولی انہیں خود سرحد پر لے جاکر بے دخل کرے گی۔

نادرا ریکارڈ کے مطابق 2006 سے 2023 تک 35 لاکھ 7 ہزار 295 افغانیوں نے رجسٹریشن کروائی، 13 لاکھ 3 ہزار 636 افغان شہری وطن واپس گئے۔

ریکارڈ کے مطابق 7 لاکھ 42 ہزار 942 افغان شہری رجسٹریشن کی تجدید کروانے نہیں آئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا بتانا ہے کہ غائب ہونے والے افغان شہریوں کے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے جبکہ قانونی پروف آف رجسٹریشن رکھنے والوں کی تعداد 14 لاکھ 60 ہزار 717 ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply