لاہور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

لاہور کے علاقے کالج روڈ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کالج روڈ، امیر چوکے قریب ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے جبکہ ملزمان نے مقتولین کے رشتے داروں کے گھر پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے اور سسرالیوں کے گھر فائرنگ کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی جی پنجاب نے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply