• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا جرم؛ عمران خان مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا جرم؛ عمران خان مستعفی، سیاست چھوڑنے کا اعلان

ویک فیلڈ سے منتخب ایم پی عمران احمد خان کو عدالت نے پندرہ سالہ لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کی وجہ سے مجرم قرار دے دیا ہے اور عمران خان نے استعفی دے کر سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ اگرچہ وہ اپیل کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان کا انتخاب خبروں میں رہا کیونکہ انکو بطور “پہلے احمدی مسلم ہم جنس پرست ایم پی” کے بہت اہمیت دی گئی۔ دو ہزار آٹھ میں عمران خان نے ایک پندرہ سالہ بچے کو جنسی طور پہ پھسلانے کی کوشش کی تھی جس نے انکے ایم پی منتخب ہونے پہ پولیس سے رابطہ کیا۔ عمران خان جرم سے انکار کرتے رہے ہیں۔
عمران خان نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کیس کی کاروائی خفیہ رہے کیونکہ کیس کی کاروائی کے دوران احمدی ہوتے ہوے شراب پینا اور ہم جنس پرست ہونے کا انکشاف ان کیلئے پریشانی کا باعث بنے گا۔ البتہ عدالت نے اس “تاریخی جرم” کے مقدمے میں انکی استدعا مسترد کر دی تھی۔
عمران خان کے والد ڈاکٹر سعید خان کا تعلق پاکستان کے خیبر پختونخوا  سے تھا جبکہ انکی انگریز والدہ نرس تھیں اور انکے ایک بھائی کریم خان معروف برطانوی وکیل ہیں جو آجکل انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں پروسیکیوٹر ہیں۔ حکمران جماعت کو اس سب واقعہ سے انتہائی دھچکا پہنچا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply