• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسموگ کے باعث پنجاب میں سکولوں کے اوقات میں تبدیلی پر غور

اسموگ کے باعث پنجاب میں سکولوں کے اوقات میں تبدیلی پر غور

لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں اسموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی سمیت اہم کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم تجاویز تیار کر لیں۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے۔

تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ نجی اسکول کو بسیں چلانے کی ہدایت کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔

اسموگ کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 10 تجاویز تیار کی ہیں۔

سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی تیار کردہ تجاویز انٹرمنسٹیریل کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔۔ انٹر منسٹریل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ اسموگ پر قابو پانے کےلیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ لاہور کی فضا سے سموگ کے گدلے بادل چھٹ نہیں سکے۔

باغوں کا شہر لاہور آج پھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔شہر کا ائیر کوالٹی اندیکس تین سو چار پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی سب ے زیادہ420 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ انار کلی بازار 413 اورٹاون شپ کا علاقہ 397 اے کیو آئی کیساتھ شہر کے آلودہ ترین علاقے قرار دیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply