• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوجوانوں،خواتین کو بلاسودقرض ملیں گے،منصوبہ بجٹ میں شامل

نوجوانوں،خواتین کو بلاسودقرض ملیں گے،منصوبہ بجٹ میں شامل

وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔نوجوانوں،خواتین کو بلاسودقرض ملیں گے۔

بجٹ 2023-24میں نوجوانوں،خواتین اور زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لئے رقم مختص کیے گئے ہیں ، اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کوبلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور سپورٹس انڈامنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے،پنجاب انڈامنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈامنٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔، فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلباو طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے ، نوجوانوں کو چھوٹے قرض دینے کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف ہنر سکھانے کے لئے وسائل بجٹ میں رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے لئے رقم بھی بجٹ میں مختص کی گئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بجٹ میں نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں لانے اورسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے جبکہ خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے کے پروگرام کے لئے رقم رکھی گئی ہے ،کسانوں کی ترقی کیلئے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ہے ، زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی وزیراعظم کے کسان پیکج کے دوسرے حصے کے طورپر کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply