جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے اعلان کے موقع پر فواد چودھری کشمش کاشکار،سٹیج پربھی نہیں بیٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کیا جس میں مرکزی سٹیج پر اہم رہنماموجود تھے ۔فواد چودھری کی نشست بھی مرکزی سٹیج پر لگائی گئی تھی مگر تقریب شروع ہوئی تو فواد چودھری سٹیج کے بجائے وہ سٹیج پر بلکہ نیچے کرسیوں پر منہ پرہاتھ پر رکھے بیٹھے رہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فواد چودھری ابھی بھی تحریک انصاف چھوڑنے کے معاملے میں کشمکش کاشکار ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ابھی تک باقاعدہ جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا ۔گزشتہ روز فواد چودھری عبدالعلیم خان کے عشائیہ میں شریک ضرور ہوئے جہانگیرترین اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات بھی کی مگر شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔
Advertisements

دوسری جانب سابق وزیر فیاض الحسن کو بھی سٹیج پر جگہ نہیں ملی ۔فیاض الحسن چوہان بھی فواد چودھری کی طرح کرسیوں پر منہ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں