اوکاڑہ میں سدھو موسے آلا ( انڈین سنگر) کےسالانہ ختم اوکاڑہ میں کروانےکا دعوی دار ملزم شرجیل ملک کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، سدھو موسے آلا کے فین نے سوشل میڈیا پر ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی،ملزم نے ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا خاص پروگرام ترتیب بھی دیا تھا۔
Advertisements

واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا،کم عمر ملزم کی شناخت شرجیل ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں