• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود 300 سے زائد خواتین کی گرفتاری کیلے فہرست تیار

9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجود 300 سے زائد خواتین کی گرفتاری کیلے فہرست تیار

لاہور پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار کرلی ہے اور جلد ہی ان کی کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے 300 سے زائد خواتین کی فہرست تیار کرلی ہے اور ان فہرست میں شامل خواتین جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود تھی۔

فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس ذرائع سے تیار کی گئی ہے اور پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد بھی ہی ان خواتین کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ زمان پارک میں شرپسندوں سے متعلق حکمت عملی بھی چند افسران تک محدود رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے اس حوالے سے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن ممبران کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ایک سیاسی جماعت سے متعلق اہم شواہد بھی پیش کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply