• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری مان گئے

مہنگائی نے میرا بھی بیڑہ غرق کر دیا، فواد چودھری مان گئے

وزیراطلاعات فواد چودھری بھی مان گئے کہ مہنگائی نے ان کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وہ اچھی خاصی تنخواہ لے رہے تھے، اب 2، اڑھائی لاکھ پر آ گئے ہیں اور ان کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پروگرام کے میزبان نے کہا کہ مہنگائی کا اثر تو ان پر نہیں ہوتا تو فواد چودھری کہنے لگے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں۔

میزبان نے پھر سوال داغا کہ آپ کی صحت دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ آپ کا بیٹرہ غرق ہو گیا ہے،جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا جم جاتے تھے، اب نہیں جا پاتے اس وجہ سے وزن بڑھ گیا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے اور تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں مہنگائی کی چبھن زیادہ ہوئی ہو گی۔

وزیراطلاعات نے ایک انوکھی منطق بھی پیش کی کہ مہنگائی سے پورا پاکستان متاثر نہیں ہوا اگر ایسا ہوتا تو گھی، ڈیزل اور پٹرول کی کھپت میں اضافہ نہ ہوتا۔

کہتے ہیں کہ ڈیزل اور پیٹرول سب سے مہنگا ہونے کے باوجود اس کی کھپت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،بجلی مہنگی ہے مگر اس کی کھپت بھی 13 فیصد بڑھ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراطلاعات نے کہا کہ مہنگائی سے کچھ طبقات متاثر ہوئے ہیں، زیادہ لوگوں کو اثر نہیں پڑا۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply