دہشتگردی کا خطرہ:اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، عدالتوں کے احاطے میں صرف وکلاء، صحافیوں اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply