• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسپین :وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ

اسپین :وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے مقامی اور علاقائی انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بتایا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے فیصلے سے ملک کے بادشاہ فلپ ششم کو آگاہ کردیا گیاہے۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے صدر کنگ فلپ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے ان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے 23 جولائی کو نئے انتخابات کرادیں۔

اسپین کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست کے بعد کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ مقامی انتخابات کے بعد صوبائی الیکشن میں بھی قدامت پسند پیپلز پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ووکس نے حکمران جماعت کو شکست سے دوچار کیا ہے۔اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم نے رواں سال دسمبر میں الیکشن ہونے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران وہ اپنی ٹیم کو مکمل کریں گے لیکن مقامی الیکشن نے ان کو حکمت عملی بدلنے پر مجبور کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply