• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یاسین ملک کی عمرقید کی سزاکے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید، بھارت کی ترديد

یاسین ملک کی عمرقید کی سزاکے فیصلے پر او آئی سی کی تنقید، بھارت کی ترديد

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے تنظیم کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا جواز پیش نہیں کرنا چاہیے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار ديا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔

ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے او آئی سی کے بیانات، واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہے اور ہم او آئی سی پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔

او آئی سی نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف منظم بھارتی تعصب اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم قرار دیا۔

تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارتی نظام انصاف کی تضحیک ہے بلکہ یہ بھارتی جمہوریت کے دعووں کو بھی قلعی کھولتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اسی ہفتے بھارت کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply