عمران خان کے دفاع میں نوازشریف بھی بول اٹھے

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی ، نواز شریف پابندی کے حق میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات میں رائے تقسیم ہوگئی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ نوازشریف سمیت ن لیگ اکثریت تحریک انصاف پرپابندی کےحق میں نہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سینئررہنماؤں کو پابندی کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔نواز شریف نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اور سیاسی شخصیات میں فرق کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کا ضرور آرمی ایکٹ کےتحت ٹرائل ہوناچاہیے اور دیگر سیاسی شخصیات کا معاملہ سول کورٹ میں آنا چاہیے۔ن لیگ کےچند رہنما پی ٹی آئی پرپابندی اورسختی کے حق میں بھی ہیں۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے فسادات اور پرتشدد کارروائیوں کے بعد تحریک انصاف پر پابندی عائد کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکا، اراکین کی جانب سے مخلتف آراء اور تجاویز دی جارہی ہیں۔چند وفاقی وزراء کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز دی گئی، جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply