• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہرصورت گرفتار کریں گے، محسن نقوی

فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہرصورت گرفتار کریں گے، محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےکہا ہےکہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائےگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں، جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینےکی صورت میں رعایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائےگا، فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محسن نقوی نے ہدایت کی ہےکہ مطلوب خواتین کو مرد پولیس اہلکار حراست میں نہیں لیں گے، ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے، انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمات میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائےگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply