سوشل میڈیا سائٹس انسانی فطرت پر کیا اثر ڈال رہی ہیں

آج کل لوگ فارغ وقت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اور زیادہ تر لوگ اس کےعادی ہوچکے ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے استعمال کا تعلق انسانوں کی شخصیت اور ان کی فطرت سے ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی بات سماجی نیٹورکنگ کی لت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ لہٰذا مطالعہ سے  پتا چلتا ہے کہ فطرتی خصوصیات میں سے تین خصوصیات، انسان میں سماجی رابطے کی لت سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ تین خصوصیات یہ ہیں۔ نیوروٹیسزم،فرض شناسی اور اتفاق۔

انسانی فطرت کو سمجھنے کا نظریہ پانچ عناصر پر مشتمل ہے۔ ان پانچ عناصر میں اوپر بتائی گئی تین خصوصیات شامل ہیں۔ ماہرین نے کالج میں پڑھنے والے تین سو طالب علموں پر تجربہ کیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ جن بچوں میں یہ تین خصوصیات پائی جاتی ہیں، ان میں سماجی رابطے کی لت شدت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان تین عناصر کے علاوہ دو عناصر، یعنی ایکسٹروورژن اور اوپن نیس کی خصوصیات رکھنے والے افراد میں یہ امکان کم ظاہر ہوا۔

نیوروٹسزم کا شکار لوگ ذہنی دباؤ اور تشویش جیسے احساسات رکھتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق ان افراد میں سماجی رابطے میں ملوث ہونے کا ذیادہ امکان ہوتا ہے۔ جبکہ فرض شناسی کی خصوصیت رکھنے والے افراد اپنے جذبات کو قابو میں رکھنے اور مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔ ایسے افراد میں یہ امکان کم ہوتا ہے۔ البتہ اتفاق، یعنی اگری  ایبل نیس وہ خصوصیت ہے جس میں لوگ دوستانہ اور ہمدردانہ رویہ رکھتے ہیں۔ اور یہ خصوصیت سماجی رابطے کی لت پڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اگر فرض شناسی اور اتفاق دونوں کسی انسان میں موجود ہوں تو اسے لت لگ سکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply