• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کا طالبان اورافغان حکومت کو مذاکراتی بیٹھک کا مشورہ

پاکستان کا طالبان اورافغان حکومت کو مذاکراتی بیٹھک کا مشورہ

اسلام آباد:پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے طالبان اورافغانستان حکومت کومذاکراتی بیٹھک کا مشورہ دے دیا۔جمعے کووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ پہلی بار امریکا، پاکستان، طالبان اور افغان حکومت  کی سوچ ایک ہے ، طالبان افغان حکومت کے ساتھ بیٹھیں گے نہیں تو مسئلہ کیسے حل ہوگا ،تنہا افغانستان میں امن کا قیام نہیں لا سکتے، افغان حکومت یا طالبان پرمرضی مسلط نہیں کرسکتے،مذاکرات کی درخواست کرسکتے ہیں ۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کبھی کسی نے سوچا نہیں تھا کہ امریکا اورطالبان ایک چھت کے نیچے بیٹھیں گے ،امید ہے افغان حکومت اورطالبان بھی ایک روزاکٹھے بیٹھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان  میں امن پرخطے کے ممالک کی یکساں سوچ سامنے آرہی ہے ، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے ، پاکستان سے متعلق امریکا کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے مشرقی و مغربی سرحدوں پرامن چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply