زمین کے خطّے/ملک محمد شعیب(1)

ہم زمین کو پانچ خطوں میں تقسیم کرتے ہیں، صحرا، سمندر، پہاڑ، جنگلات اور میدانی علاقے۔زمین پر ان پانچوں خِطوں کے  موسم ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔

1- صحرا
صحرا یعنی ریگستان زمین کے  بنجر علاقے ہوتے ہیں جہاں بہت کم بارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے حالات زندگی انسانوں، پودوں اور جانوروں کیلئے موزوں نہیں ہوتے۔ صحرا زمین کے  تمام براعظموں میں موجود ہیں۔ اگر کبھی آپ نے ریگستان میں سفر کیا ہو تو آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ ریگستان دن میں گرم اور رات میں سرد ہوتے ہیں، ریت کے  ذرّات عام مٹی کے  ذرات سے مختلف اور حجم میں بڑے اور شفاف ہوتے ہیں۔ اگر ریگستان میں زیادہ بارش ہو جائے تو پانی سیلاب کی صورت بہتا ہے۔ صحراؤں میں ہَوا کے  طوفان آنا معمول ہے جس کی وجہ سے ریت کے  ٹیلے بن جاتے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا صحرا “صحارا” ہے، دنیا کے اس سب سے بڑے صحرا کا زیادہ تر حصہ شمالی افریقہ کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ جو تقریباً 5149 کلو میٹر ہے۔ یہ علاقہ مصر سے سوڈان تک جبکہ مغرب میں ماریطانیہ اور سپین کی سرحدوں تک چلا جاتا ہے۔ درمیان میں کئی ممالک آتے ہیں۔ جیسے الجزائر، چاڈ و نائیجریا وغیرہ۔

صحراؤں میں دن میں درجہ حرارت زیادہ کیوں ہوتا ہے؟
صحرا خشک ہوتے ہیں اور وہاں ہوا میں نمی بالکل نہیں پائی جاتی لیکن اس کے  باوجود ان میں پھسلن بہت ہوتی ہے، جب سورج صحراؤں میں ریت کو گرم کرتا ہے تو ریت گرمی کو جذب نہیں کرتی۔ ہوا میں نمی کی کمی کی وجہ سے، ہوا ریت سے نکلنے والی گرمی کو نہیں روک سکتی، ریت آئینے کی طرح کام کرتی ہے اور تابکاری کے ذریعے زمین کے اوپر ہوا کو گرم کر دیتی ہے جس کی وجہ سے دن میں درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔

زمین کے  دوسرے خطے (مثلاً جنگلات، ساحل، میدان اور پہاڑ) ریگستانوں کی طرح گرم نہیں ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی تمام حرارت کو اپنی سطح سے اوپر کی ہوا میں منتقل نہیں کرتے ہیں بلکہ زیادہ تر حرارت کو جذب کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر گرمی میں بھی ہوا ٹھنڈی پائی جاتی ہے۔

  صحراؤں میں رات کو درجہ حرارت کم کیوں ہو جاتا ہے؟
ہم سب جانتے ہیں کہ پانی گرمی کو اپنے اندر روک اور برقرار رکھ سکتا ہے، یعنی زمین کے  دوسرے خطوں میں جب سورج زمین کو گرم کرتا ہے، تو زمین بہت زیادہ گرمی جذب کر لیتی ہے۔ رات کے وقت، جب آسمان پر سورج نہیں ہوتا تو زمین سے نکلنے والی گرمی کو زمین کے اوپر ہوا میں موجود پانی کے مواد (یا نمی) روک لیتی ہے جس کی وجہ سے رات شدید ٹھنڈی نہیں ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دن کے  برعکس صحرا، رات میں ٹھنڈے اس لئے ہوتے ہیں کہ دن میں جب ریت حرارت کو جذب نہیں کرتی ہے اور ہوا گرم ہو جاتی ہے تو رات میں یہی ریت حرارت جذب نہ  کرنے کی وجہ سے فوری طور پر ٹھنڈی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہوا میں نمی نہ  ہونے کی وجہ سے وہ بھی ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

ملک محمد شعیب
ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے شعبہ سے وابستہ اور پاکستان کے موجودہ حالات پر نظر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply