اے امت مرحومہ دیکھ،ایک کافر نے تیرے بچوں کی نسل کشی پر بطور احتجاج خود کو آگ لگا دی !
پاکستانی میڈیا پہ کامل سناٹا ہے لیکن عالمی میڈیا پہ یہ خبر اس وقت سب سے بڑی خبر ہے جس نے سپر پاور کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اتوار کی سہ پہر امریکی فضائیہ کے ائیرمین ایرک نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے مرکزی دروازے پر خود سوزی کر لی اور اس منظر کو براہ راست نشر بھی کیا۔اس نے نعرہ مستانہ بلند کیا کہ وہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کا حصہ نہیں بن سکتا۔
آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں میں جلتے ہوئے اس نے غزہ کی آزادی کے نعرے لگائے اور پھر نڈھال ہو کر گر پڑا۔ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غزہ میں نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بہیمانہ قتل عام پر ایک کافر کا ضمیر جاگ اٹھا اس کے اندر کے انسان نے اسے اتنا بے چین کیا کہ اس ظلم کے خلاف بطور احتجاج اس نے خود سوزی کر ڈالی
افسوس!
امت مسلمہ کی بے حسی، بے حمیتی  پر کہ جہاں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا بھی جرم ٹھہرا کہ غلام حکمرانوں کا اصلی آقا ناراض نہ ہو جائے۔ہم بے غیرتی کے نچلے درجے پہ اس انداز سے فائز ہیں کہ اب اس گورے کو کوسنے بیٹھ گئے ہیں کہ کیا فائدہ حرام موت مرنے کا ؟
آپ فتوے دیتے رہ گئے اور گورا بازی لے گیا
اسرائیلی سفارتخانے کے صدر دروازے پر آگ کے شعلوں میں تڑپتے ہوئے ایک کافر نے Free Ghaza کے نعرے لگا کر ہم بے  شرم  مسلمانوں کو بتا دیا ہے کہ ضمیر مردہ نہ ہو گیا ہو تو غزہ میں بپا کربلا پہ کوئی انسان کیسے چین کی نیند سو سکتا ہے
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
ہے عقل محو تماشائے لب بام ابھی

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply