کیونکہ ارادے پر بھی نیکی ہے

حضور! تھوڑی دیر کیلئے حجروں سے باہر آئیں، سہ روزوں میں سے سہ منٹ نکالیں، ایک تعلیم اکرام مسلم کے ساتھ اکرام انساں کی بھی ہو جائے، ایک بیان دوسرے مسالک کو برداشت کرنے پر دیجئے، ایک سبق وطنیت پر شدید ضروری ہے۔ وقت ہم وطنوں پر زندگی تنگ نہ کرنے کے فضائل کا متقاضی ہے۔ اپنے جانشینوں کو صرف ایک دن ٹی وی پروگرام سے چھٹی کروائیں۔
اگرچہ اکابر کے احکامات پر کلام بڑی گستاخی ہو گی پھر بھی گذارش ہے کہ خدارا تھوڑی ہی دیر کیلئے صرف چند لمحوں کیلئے ساتواں نمبر امن کا تصور کر کے ایک احسان فرمائیں۔ دار العلوم کے شاگردوں کے علاوہ پوری قوم آپ سے پوزیشن کلیئر کروانا چاہتی ہے۔ درندوں سے اعلان برات آپ کے لب مبارک سے سننا چاہتی ہے۔ آپ سے عقیدت کو شک سے بالکل پاک کرنا چاہتی ہے۔ از راہ کرم قدم اٹھائیے کہ وقت نازک ہے، بڑا ہی نازک ہے۔
ممکن ہے یہ سب بھاری پڑے۔ کیا پتہ آپ کے ہم عصر و دیگر رفقاء خفا ہوں۔ مگر کوشش تو کریں۔ ارادہ تو فرمائیں کیونکہ یہ آپ کا ہی فرمان ہے کہ ارادے پر بھی نیکی ملتی ہے۔ نیت پر بھی اجر ہے۔ مگر اتنی سی گذارش ہے کہ ارادہ قوم کو نوٹ ضرور کروا دیں۔ اللہ ضرور اسباب پیدا فرمائیں گے۔

Facebook Comments

محمد اعظم
شعلۂ مضطر ہوں میں لیکن ابھی پتھر میں ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply