عمران خان پاکستان کا ہیرو اور عظیم قائد / گل بخشالوی

قومی لشکر کی بندوقو ں کا رخ پاکستانیوں کی طر ف ہے ، ہلاکتوں کی تعداد دس سے زیادہ ہوگئی ، کپتان کے بعد تحریک انصاف کی مر کزی قیادت گرفتا ر ہو گئی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا تحریک ِ انصاف کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی اعلامیہ وفاقِ پاکستان کی سب سے معتبر،مقبول اور بڑی سیاسی جماعت کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی ہے
تحریک انصاف اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے تحریک انصاف پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتے ہوئے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف، اس کے چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھا اور رکھا جا رہا ہے اس لئے کہ تحریک انصاف بلاشرکتِ غیرے پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے۔ لیکن9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہائیکورٹ سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے اغوا انتہائی توہین آمیز سلو ک میں گرفتار کیا ، اور وہ منظر جب پاکستان پرستوں نے دیکھے تو ان کا بے قابو ہو جانا ایک فطری عمل تھا ، عمران خان کے پرستاروں میں ایک منصوبے کے تحت شامل غیر سیاسی دستوں نے قومی املاک کو نقصان پہنچایا جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے،
چیئرمین عمران خان گزشتہ تیرہ ماہ سے مسلسل ان عوامل کی نشاندہی کرتے آئے ہیں کہ آئین سے بدترین انحراف اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی سنگین خلاف ور زیوں سے ریاستی اداروں کے مابین طاقت کے توازن میں شدید بگاڑ ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی سے تلخی پیدا کی گئی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کو کچلنے کی ناروا کوششوں نے عوام میں اس تلخی کو جنم دیا جسے ریاست نظرانداز کرتی آئی-
لیکن اداروں کو یاد رکھنا ہو گا ، پاکستان کے محب وطن قائد عمران خان کو چاہنے والوں نے خبر دار کیا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائین ہے ۔ عمران خان نے بھی کہا تھا میں گرفتار ہو جاؤں گا لیکن اس کے رد ِ عمل میں وہ کچھ ہو گا جو ادارے سوچ بھی نہیں سکتے لیکن عمران خان کی سوچ سے خوفزدہ پی ڈی ایم اور قومی ادارے نے جو کیا اس سے ثابت ہوا کہ ہم ایک غلام قوم ہیں پہلے انگریز کے غلام تھے اب جرنیلوں کے غلام ہیں ، عمران خان کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ پاکستان افواج پاکستان کا ہے ،آزاد پاکستان کو کائی امکان نہیں ۔ لیکن پاکستان کے ہر ذمہ دار کو سوچنا ہے ،کہ آئین اور قانو ن، قوم اور قومیت کی توہین کے نتائج تباہ کن ہی ہو سکتے ہیں، 9مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران کی ہائیکورٹ سے گرفتاری اور سپریم کورٹ نے اس اس گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہائی کا حکم دے دیا ۔عمران خان کی گرفتاری اور رہائی کے فیصلے نے عمران خان کو مقبو لیت کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا ، عمران خان کی گرفتاری اور رہائی سے پی ڈی ایم اوراداروں کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ عمران خان پاکستان میں ایک عوامی قوت ہے،عمران خان کے حسن عمل اور حسن کردار نے اسے قومی سیاست میں سرخ رو کر دیا ہے ، اب ا سے قید کیا جائے یا نااہل کیا جائے یا تحریک انصاف کو قومی سیاست سے مائنس کیا جائے ، عمران خان خود پر تمام تر ظلم و جبر کے باوجود فسادی ٹولے سے جیت گیا ہے ، وہ حقیقی معنوں میں ، اور یہ وہ حقیقت ہے جسے اس کے دشمن بھی نہیں جھٹلا سکتے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply