پیالی میں طوفان (78) ۔ مکھن والا ٹوسٹ/وہاراامبار

آپ نے ٹوسٹر میں ٹسٹ گرم کیا ہے اور اس پر مکھن لگایا ہے۔ یہ پگھل رہا ہے۔ بے دھیانی کے ایل لمحے کی وجہ سے یہ میز سے نیچے گر گیا ہے۔ اور مکھن والی سائیڈ فرش کی طرف گری ہے۔ خوبصورت پگھلتا ہوا مکھن اب فرش پر نقش و نگار بنا رہا ہے۔ آپ فرش صاف کرتے ہوئے قسمت کو کوس رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمیشہ مکھن والی سائیڈ ہی نیچے کیوں گرتی ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

یہ اصل فینامینا ہے۔ اس پر کئی لوگ تجربات کر چکے ہیں جہاں پر ٹوسٹ کو نیچے گرایا جاتا ہے اور مکھن والی سائیڈ کے فرش کی طرف لگنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ دنیا ایسے ہی کام کرتے ہیں اور ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
اس کا تعلق مکھن کے اضافی وزن سے نہیں ہے۔
یہ اتنی جلدی ہوتا ہے کہ اسے دیکھنا مشکل ہے۔ (ویسے بھی، اگر آپ اسے دیکھ رہے ہوتے تو میز سے نہ گراتے)۔ اگر آپ یہ تجربہ ٹوسٹ یا کتاب یا کسی اور شے کے ساتھ کریں۔ قربانی کا ٹوسٹ (یا کتاب) میز کے کنارے پر رکھیں کہ نصف کے قریب میز سے باہر ہو۔ اب چیزیں ہوں گی۔ ایک تو یہ کہ ٹوسٹ seesaw کی طرح pivot کرنے لگے گا۔ دوسرا یہ کہ سلائس باہر کی طرف سلائیڈ ہو گا اور نیچے جانے لگے گا۔
گریویٹی اس کو نیچے کھینچ رہی ہے۔ میز واپس اوپر کی طرف۔ جبکہ ہوا یہ کام نہیں کر سکتی۔ یہ seesaw کی طرح کا توازن ہے۔ اگر اس کے ماس کا مرکز میز کے کنارے پر ہو تو یہ مکمل توازن میں ہو گا۔ ہلکا سا کچھ ہو تو یہ نیچے کی طرف جانے لگے گا۔
ایک بار یہ نیچے کا سفر شروع کر دے تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس کے پاس گرنے کے لئے ایک خاص وقت ہے۔ اگر آپ کا میز ڈھائی فٹ اونچا ہے تو اسے نیچے پہنچنے میں آدھ سیکنڈ سے کم کا وقت لگے گا۔ لیکن چونکہ rotation شروع ہو گئی تو ایسی کوئی وجہ نہیں کہ یہ رک جائے۔ اور یہ نیچے گرتے ہوئے گھومے گا۔ چونکہ گریویٹی ہر جگہ پر ایک سی ہے اور گھومنے کی رفتار بھی تو 0.4 سیکنڈ میں یہ 180 ڈگری گھوم چکا ہو گا۔ چونکہ مکھن نے اپنا سفر اوپر والی سائیڈ سے شروع کیا تھا تو اب یہ نیچے فرش کی طرف ہو گا۔ چونکہ فزکس ہر بار ایک ہی ہے تو نتیجہ بھی۔ مکھن والی سائیڈ نیچے ہی ہو گی۔ اور اس میں قصور آپ کی قسمت کا نہیں بلکہ فزکس کا ہے۔ 🙁
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply