’’شعاعیں ‘‘ ( سو لفظوں کی کہانی )

موجو مصلی کو پورے پانچ سال قلق رہا،
چوہدری اس کو اسلام آباد پہچان کیوں نہیں پایا۔
اچھا ا ب میں بھی الیکشن میں نہیں پہچانو ں گا اس نے دل کو تسلی دی تھی۔
’’ اوئے موجو ۔۔۔!دیکھ چوہدری خود تجھ سے ملنے آیا ہے ‘‘۔
باہر سے الیکشن، ڈھول اور چوہدری کی آواز آ رہی تھی۔
وہ باہر نکلا۔
اس سے پہلے کچھ کہتا ۔
چوہدری نے سینے سے بھینچ لیا ۔
’’شکر کر میری آنکھیں بچ گئیں امریکہ سے شعاعیں لگوا کر آیا ہوں‘‘۔
’’ جی۔۔۔!‘‘
اور پھر موجو مصلی ’’بسم اللہ کراں‘‘ کی لے پر سب کو مات دے رہا تھا۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply