• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فردجرم عائد ہونیکے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو ریکارڈ عطیات وصول

فردجرم عائد ہونیکے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کو ریکارڈ عطیات وصول

فرد جرم عائد ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 24 گھنٹوں میں اپنے حامیوں سے 4 ملین امریکی ڈالر کے عطیات جمع کیے ۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر ن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے اہم بات یہ ہے کہ پہلے کی نسبت 25 فیصد سے زیادہ عطیات وصول ہوئے ہیں ۔ ٹرمپ مہم کے لیے عطیہ دہندگان نے ریپبلکن پرائمری میں ڈونالڈٹرمپ کی صف اول کے امیدوار کی حیثیت کو مستحکم بنا دیا ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عطیات میں ناقابل یقین اضافہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ پر عائد شدہ فرد جرم کو ہمارے نظام انصاف کے ایک ذلت آمیز ہتھیار کے طور پر دیکھتے ہیں جو سوروس کی مالی اعانت سے چلنے والے پراسیکیوٹر کے ذریعے استعمال کیا گیا ۔

یادرہے ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لئے ہر امریکی شہری محض USD 34 ک دے کر شریک ہوسکتا ہے، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “تمام 50 ریاستوں کے امریکیوں نے دھوکہ دہی کے الزام کے پہلے پانچ گھنٹوں کے اندر صدر ٹرمپ کی مہم کے لیے چندہ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یادرہےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک کی 23 رکنی جیوری نے ایک سابق پورن سٹارکو خاموش رہنے کے لیے رقم کی مبینہ ادائیگی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply