پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کریں گے

سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔

پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوٹ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply