اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کے قتل پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
کمسن زینب کے قتل کو چوبیس گھنٹے سے زائد گذرنے کے بعد ریاستی ادارے حرکت میں آئے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا کرایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دےدی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے زینب کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے فوج کو سول انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں