واٹس ایپ سٹیٹس میں بھی اشتہارات شامل

واٹس ایپ کی دیگر ایپلیکیشن کی نسبت سب سے بہترین بات یہی تھی کہ اس میں اشتہارات شامل نہیں ہوتے لیکن اب فیس بک کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی اپنی ذیلی ایپلیکشن واٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر میں اشتہارات کو شامل کرنے جارہی ہے۔ اس سے پہلے فیس بک نے میسنجر کی سٹوری فیچر میں بھی اشتہارات کو شامل کیا ۔ واٹس ایپ کے شریک بانی نے کہا ہے کہ فیس بک نے اس ایپلیکیشن کو خریدنے کے فوراً بعد سے ہی اس میں اشتہارات چلانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی ۔ فیس بک کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا  کہ واٹس ایپ سٹیٹس کے اشتہارات کا فارمیٹ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا انسٹاگرام سٹوریز میں دکھائے جانے والے اشتہارات کا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ بزنس ایپلیکیشن کے ذریعے بھی کمپنی آمدنی کا سلسلہ شروع کر چکی ہے جس کے تحت مختلف کاروباری اداروں سے مخصوص فیچرز کے لئے فیس لی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply