اٹلی؛انگریزی الفاظ کے استعمال پرسزا کی تجویز

اٹلی کی حکمران جماعت کی جانب سے پیش کیے گئے نئے قانون کے تحت انگریزی کے الفاظ استعمال کرنے کو قابل سزا قرار دینے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کی حمایت سے ان کے بھائی کی جانب سے پارلیمنٹ میں نیا قانون پیش کیا گیا ہے۔

مجوزہ قانون کے تحت اٹلی کی سرکاری کمیونیکیشن میں انگریزی یا دیگر غیر ملکی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے پر 1 لاکھ یورو تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قانونی مسودے میں تمام غیر ملکی زبانوں کے الفاظ کے استعمال کو روکنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم خصوصی طور پر ’انگلومینیا‘ یا انگریزی زبان کے الفاظ کے استعمال کو اطالوی زبان کیلئے ’Demeans and mortifies‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تو اور بھی بدتر ہے کیونکہ برطانیہ اب یورپی یونین کا بھی حصہ نہیں ہے۔

پارلیمنٹ میں بحث کیلئے پیش کیے گئے بل میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری نوکریوں اور پبلک ایڈمنسٹریشن کیلئے کسی بھی شخص کیلئے ’اطالوی زبان پر تحریری اور زبانی عبور‘ کو لازمی قرار دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ اٹلی میں کام کرنے والی کمپنیوں کو بھی سرکاری ڈاکومینٹیشن میں انگریزی زبان کے الفاظ استعمال نہ کرنے کیلئے پابند بنایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply