• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی آئی اےکون خریدے گا ؟قطر ،سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات ؟

پی آئی اےکون خریدے گا ؟قطر ،سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات ؟

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی خریداری کیلئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارت اور قطر دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلف ممالک کے حکام نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ ایوی ایشن ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے ، اس موقع پر یو اے ای ، قطر اور سعودی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو پی آئی اے دی جائے گی ۔

دوسری جانب جرمنی، فرانس، ہالینڈ، ملائیشیا اور ترکیہ نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ کئی مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے اپنا تخمینہ بھی دے دیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن کتنے میں فروخت ہوگی۔ارنسٹ اینڈ ینگ نے ادارے کی فروخت سے آمدنی کا اندازہ 25 سے 30 کروڑ ڈالر (69 ارب روپے سے 83 ارب روپے تک) لگایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کے لئے سات ملکوں کے سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات یا قطر پی آئی اے کے اکثریتی حصص حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

پی آئی اے بورڈ کی خواہش ہے کہ نجکاری کا عمل پندرہ جون تک مکمل کر لیا جائے۔

اس بات کی بھی امید ہے کہ پی آئی اے کی فروخت کا عمل آئی ایم ایف سے قرض کے آئندہ پروگرام سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply