اقوامِ متحدہ کی صدارت روس نے سنبھال لی

یوکرین کی شدید مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کے پاس آگئی ہے۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے 15ارکان باری باری ایک ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالتے ہیں۔ روس نے آخری بار صدارت فروری 2022 میں سنبھالی تھی اور اسی ماہ اس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا۔

امریکا بھی یوکرین حملے کے تناظر میں سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت پر اعتراض کر چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یوکرینی وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کا کہنا تھا کہ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیرقانونی ہے، یوکرینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کے ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply