کراچی سینٹرل جیل میں قتل کے قیدی کی خواہش پوری

کراچی: قید کا غم خوشیوں میں بدل گیا۔ سینٹرل جیل کراچی میں قتل کے قیدی کی خواہش جیل سپریٹنڈنٹ نے پور کردی۔

جیل سپریٹنڈنٹ نے بیٹی کو شادی کے بعد مجرم باپ سے ملا دیا۔ بیٹی، بیوی اور داماد نے سپرٹنڈنٹ کے دفتر میں باپ سے ملاقات کی۔

باپ نے دعاؤں کے ساتھ بیٹی کو رخصت کیا، بیٹی کی سالگرہ پر جیل میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اہلخانہ نے قیدی باپ اور سپریٹنڈنٹ کا منہ بھی میٹھا کیا۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے دلہا اور دلہن کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

سپرنٹنڈنٹ  نے بتایا کہ شادی کے بعد بیٹی قیدی باپ سے ملنے جیل آئی تھی، قیدی شاہد نے سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں بیٹی سے ملاقات کی۔

سپرنٹنڈنٹ  حسن سہتو نے بتایا کہ آج بیٹی شوہر کے ساتھ اپنے والد سے دعا لینے آئی تھی، جالی پر ملاقات جاری تھی کہ جیل عملے سے پتہ چلا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ملاقات پر پتہ چلا کہ آج بچی کی سالگرہ بھی ہے، سالگرہ کے لیے کیک بھی منگوایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply