مریم نوازکے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالکن ہیں؟ مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں۔اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اراضی کی مالک ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں، مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز لے رکھا ہے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار چار سو کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں جب کہ مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے، مریم نواز نے 3 برس میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، مریم نواز نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں، مریم نواز نے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کے شئیرز خرید رکھے ہیں، وہ حمزہ اسپننگ ملز میں 16 لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90 ہزار روپے مالیت کے شئیرز کی مالک ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دستاویز کے مطابق مریم نواز کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے، ان کے بینک اکاونٹس میں 78 لاکھ روپےسے زائد کی رقم موجود ہے جب کہ مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اراضی کی مالک ہیں۔مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply