• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رابی پیرزادہ کا انتظار رنگ لایا، 2 سال بعد مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا

رابی پیرزادہ کا انتظار رنگ لایا، 2 سال بعد مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا

 رابی پیرزادہ کا 2 سالہ انتظار بالآخر ختم ہوگیا۔ مریم نواز کی پینٹنگ ان کے ایک چاہنے والے نے خرید لی۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار اب بالآخر دو سال بعد مل ہی گیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آخرکار مریم نواز کے ایک فالوور نے ان کی پینٹنگ خرید لی۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ شوبز کی دنیا چھوڑ کر خطاطی اور مصوری کے فن سے وابستہ ہوئیں۔ وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قرآنی آیات کی خطاطی اور کبھی کبھار معروف شخصیات کی تصاویر بنا کر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی تصویر بنائی اور ساتھ میں لکھا کہ 2 سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں خریدی، عمران خان صاحب کا سکیچ جب بناتی ہوں سیل ہوجاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹوئٹر پیغام میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں غریب گھرانوں کی مدد کرنے کیلئے پیسوں کی سخت ضرورت ہے، مریم نواز کی پینٹنگ اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply