• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میاں بیوی نے 2 خواتین کو قربان کرکے گوشت پکا کر کھا لیا

میاں بیوی نے 2 خواتین کو قربان کرکے گوشت پکا کر کھا لیا

قربانی کے نام پر خواتین کو قتل کرنے والے توہم پرست میاں بیوی نے ان کا گوشت بھی پکا کر کھالیا، پولیس نے سفاک ملزمان کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارت میں سفاکانہ طریقے سے کیے گئے دہرے قتل کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاتلوں نے دولت حاصل کرنے کیلئے دو خواتین کو بے دردی سے قتل کرکے ان کا گوشت بھی کھالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں گوشت خور میاں بیوی نے جلد امیر بننے کی خواہش رکھنے والی خواتین کو مذہبی رسومات کی آڑ میں بے دردی سے قتل کرکے ان کے جسم کے 56 ٹکڑے کردیے اور گوشت بھی کھا لیا

قاتل میاں بیوی نے پولیس تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشاف کیے اور بتایا کہ محمد شفیع نامی شخص جس نے جادوگر کا روپ دھار کر ان سے کہا کہ وہ بہترین صحت اور لمبی عمر کے لیے قتل کئے گئے افراد کے جسم کے اعضاء پکا کر کھائیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق گوشت خور جوڑے نے پہلے ان دونوں خواتین کو رسیوں سے باندھا اور پھر ان کا گلہ گھونٹ کر انہیں پھانسی پر لٹکا دیا۔

سفاک ملزمان نے پہلے ایک خاتون کی چھاتی کاٹی اور خون کو بہنے دیا گیا اور پھر اس کے 56 ٹکڑے کر دیے جبکہ دوسری خاتون پر چھریوں سے وار بھی کیے گئے، خواتین کی لاشیں تین مختلف گڑہوں سے برآمد ہوئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس کے مطابق بہیمانہ قتل کی اس واردات کو اس جوڑے نے قربانی سمجھ کر کیا تاکہ وہ جلدی دولت مند بن جائیں اور ان کی صحت بھی بہتر رہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply