دہرے ناخن والے پاکستانی شہری کا نایاب طبی کیس

بہاولپور کے رہائشی ایک 28سالہ شخص نے انگلی پرنکلنے والے دوسرے ناخن سے ہونے والی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے علاج کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی طور پر مذکورہ شخص نے مقامی ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا تاہم کسی کو اس عجیب و غریب طبی کیس کے بارے میں سمجھ نہیں آیا کیونکہ یہ دنیا میں رپورٹ ہونے والا صرف چوتھا اور پاکستان کا پہلا کیس تھا۔

تاریخ میں ڈاکٹرز کو ایسی کوئی وجہ نہیں ملی جس سے اس قسم کے ناخن اگتے ہیں جب کہ کسی زخم، چوٹ، ٹروما اور انفیکشن کو ایسے ناخن اگنے کا سبب قرار نہیں دیا گیا۔

بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے ڈاکٹرمحمد افضل رندھاوا نے متاثرہ شخص کو درد سے نجات دلانے کے لیے اگنے والے ناخن کو ایک سرجری کے بعد کامیابی سے نکال دیا، یہ ناخن ایک سینٹی میٹر کے برابر تھا جسے جڑ سے ہی کاٹ کرالگ کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے مزید تحقیق کے لیے ناخن کو لیبارٹری بھیجا جس کی حتمی رپورٹ میں بھی اسے ناخن قرار دیا گیا جو کرٹین سے بنا ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹرز نے اس انوکھے طبی کیس سے متعلق ریسرچ تحریر کی جو کہ انٹرنیشنل جرنل آف سرجری اوپن کے طبی لٹریچر میں شائع ہوئی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply