بجلی2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی اے) ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے۔

سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply