• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی رہائشگاہ کی سکیورٹی آزادکشمیراور گلگت بلتستان پولیس کے سپرد

عمران خان کی رہائشگاہ کی سکیورٹی آزادکشمیراور گلگت بلتستان پولیس کے سپرد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے رہائش گاہ زمان پارک کی سکیورٹی کیلئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک کی رہائشگاہ کے اندر اور باہر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس اہلکار اور کمانڈوز سیکیورٹی فراہم کریں گے

آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے کمانڈوز عمران خان کی گھر سے باہر مصروفیات سمیت زمان پارک کی سکیورٹی بھی سر انجام دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ 27 جنوری کو خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔ عمران خان پر حملے کے بعد کے پی کے 50 پولیس اہلکار چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی واپس بلانے کے لیے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو 24جنوری کو مراسلہ بھیجا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply