• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن عہدے سے مستعفیٰ

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن عہدے سے مستعفیٰ

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نکولا اسٹرجن کا کہنا تھا کہ فیصلہ وقتی دباؤ کے نتیجے میں نہیں کیا بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ عہدہ چھوڑنے کیلئے یہ بلکل صحیح وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کی رہنما نکولا اسٹرجن 8 برس سے زائد عرصے تک اسکاٹش پارلیمنٹ کی سربراہ رہیں، اسٹرجن سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والی پہلی وزیر اور اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

نکولا اسٹرجن کے مستعفی ہونے کے بعد اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے نئے پارٹی قائد کے انتخاب کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نکولا اسٹرجن کے متبادل کے طور پر ڈپٹی منسٹر جون سوینی، سابق فنانس سیکرٹری کیٹ فوربس، اور اینگس رابرٹسن کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے جبکہ ہیلتھ سیکرٹری حمزہ یوسف اور جسٹس سیکرٹری کیتھ براؤن کے نام بھی مضبوط امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply