ایران: ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری

تہران: ایران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈرون حملے میں قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم  سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر جاری کی۔

جنرل قاسم سلیمانی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی جاری کردہ اینیمیٹڈ ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں امریکی ریاست فلوریڈا میں سابق امریکی صدر کا گھر دکھایا گیا ہے جہاں وہ گولف کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply