عمرہ زائرین اب تمام ائیرپورٹس پر سفر کرسکیں گے

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تمام سعودی غیرملکی ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے عمرہ زائرین کے سفر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن نے تمام پروازوں کو جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اس سے قبل عمرہ ویزا کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے لیکن اب زائرین کو دمام، قسیم اور ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply